29 ستمبر 2019 - 15:23
یمنی فوج کے " نصر من اللہ " آپریشن میں 500 زائد سعودی دہشتگرد فوجی ہلاک اور زخمی

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے یمنی فوج کے " نصر من اللہ " آپریشن کو آرامکو آپریشن کے برابر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس آپریشن میں 500 سے زائد سعودی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا گیا جبکہ سیکڑوں فوجیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں غیر سعودی فوجی بھی شامل ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے یمنی فوج کے " نصر من اللہ " آپریشن کو آرامکو آپریشن کے برابر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس آپریشن میں 500 سے زائد سعودی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا گیا جبکہ سیکڑوں فوجیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں غیر سعودی فوجی بھی شامل ہیں۔ اس نے کہا کہ نصرمن اللہ آپریشن میں یمنی ڈرونز، میزائلوں اور تمام فوجی یونٹوں نے حصہ لیا اور اس آپریشن میں 350 کلو میٹر مربع علاقہ آزاد کرالیا گیا ۔ انھوں نے کہا کہ یمن پرمسلط کردہ جنگ میں یمن کا یہ سب سے بڑا دفاعی آپریشن تھا۔ جس میں سعودی عرب کے 500 فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا گیا اس آپریشن کا آغاز 25 اگست کو کیا گیا۔ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے اپنے فراریا تسلیم ہونے والے فوجیوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 200 سے زائد سعودی فوجی مارے گئے ۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169